ملکوال: تحصیل بھر میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر میڈیکل سٹور والوں نے دو گھنٹے کی علامتی شٹر ڈاؤن ہڑتال

ملکوال تحصیل بھر میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر میڈیکل سٹور والوں نے دو گھنٹے کی علامتی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جبکہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ممبران کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کی طرف سے چیلیانوالہ میں میڈیکل سٹور کو سیل کیا تھا

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ملکوال کے صدر حاجی خالد محمود جنرل سیکرٹری رانا محمد نعیم نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل سٹوروں کیخلاف بلاجواز کاروائیاں کی جا رہی ہیں اگر اعلیٰ حکام نے یہ کاروائیاں نہ روکیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں