میانہ گوندل قتل کے لواحقین کا چیمہ چوک میں احتجاج ،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

منڈی بہاؤالدین میانہ گوندل قتل کے لواحقین کا چیمہ چوک احتجاج اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ۔۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 21 ستمبر 2020 تھانہ میانہ گوندل کی حدود میں محمد باقر ولد شان مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا۔لواحقین کی جانب سےکل شام چیمہ چوک بلاک کر کے ہنگامی احتجاج کیا گیا اور 2 گھنٹے ٹریفک بلاک رہی۔ ڈی ایس پی صدر (اے ایس پی) ابریز علی عباسی، ایس پی انوسٹی گیشن طارق سکھیرا، ڈی ایس پی آرگنائز کرائم عامر شاہین پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور احتجاجی مظاہرین کو ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

ایس پی انوسٹی گیشن طارق سکھیرا نے( میڈیا)کی نمائندہ نائلہ راجہ کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر ملزمان جلد گرفتار کر لیے جائیں گے اور اس معاملہ کی انویسٹیگیشن میں اپنی نگرانی میں کرواوں گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں