اداکارہ ماہرہ خان کی بائیک چلانے کی ویڈیو وائرل

کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بائیک چلانے کی اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ آجا میری موٹر بائیک پر بیٹھ جا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسی کی مدد کے بغیر روڈ پر مہارت کے ساتھ بائیک چلاتی نظر آرہی ہیں۔ حفاظتی سامان کے ساتھ بنا کسی خوف کے بائیک چلانے والی ماہرہ خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا اور صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔

ماہرہ خان نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آجا میری موٹر بائیک پر بیٹھ جا‘‘، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے لئے بائیک چلانا سیکھی ہے، اور یہ ویڈیو میرے بائیک سیکھنے کے دوسرے روز کی ہے تو اس بات سے اندازہ لگائیں کہ میں بائیک چلانے میں کتنی اچھی ہو گئی ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں