شوگر مل چوک میں ٹریکٹر ٹرالی نے 4 بچوں کو کچل دیا، 4 سالہ بچی موقع پر جاں بحق، 3 زخمی

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز ) شہر اور محلہ جات میں ٹرالی ٹریکٹر کی بھرمار اینٹوں مٹی سے بھری ٹرالی ٹریکٹر سے معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہونے لگی 2 دن پہلے ٹرالی ٹریکٹر نے نگینہ سینما چوک میں دو بھائیوں کو کچلا دیا جس سے 12 سالہ بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاآج شوگرمل چوک میں چار بچوں کو ٹرالی ٹریکٹر نے کچل دیا چار سالہ بچی موقع پر جاں بحق جبکہ تین بچے شدید زخمی

یہ بھی پڑھیں: شہیدانوالی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 12 سالہ سائیکل سوار لڑکا جاں بحق

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ دن کے اوقات میں ان ٹرالی ٹریکٹر پر رہائشی علاقوں میں داخلہ پر پابندی لگائی جائے اور ان کے لانس چیک کیے جائیں کم عمر بچے ٹرالی ٹریکٹر پر ڈرائیونگ کر رہے ہوتے ہیں جس سے روزانہ کی بنیاد پر یہ حادثے ہو رہے ہیں ڈپٹی کمشنر اس اہم ایشو پر پر نظرثانی کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں