ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین طارق علی بسرا کی منڈی بہاوالدین کے مقامی صحافیوں سے تعارفی میٹنگ

منڈی بہاو الدین(ایم.بی.دین نیوز 15ستمبر2020 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ باہمی اشتراک و تعاون سے عوامی خدمت ، تعمیر و ترقی کے نصب العین کو آگے بڑھائیں گے۔میڈیا کی مثبت تنقید درست سمت متعین کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔خبروں سے عوام الناس کے مسائل کی مکمل نشاندہی اور آگاہی ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اانہوں نے آ ج یہاں ڈی آفس میں مقامی سحافیوں کے ساتھ تعارفی میٹ دی پریس تقریب سے خطا کرتے ہوئے کیا۔

دریں اثناءڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی جانب سے ڈی سی آفس میں مقامی میڈیا نمائندگان سے تعارفی میٹینگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راجہ منصور علی خان و سٹاف کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا نمائندگان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی خدمت کا جزبہ میراانتہائی قیمتی اثاثہ ہے ۔ ضلع کے تمام شہریوں کے مسائل کے لئے ہر حد تک جاﺅں گا۔

انہوں نے کہا کہ معزز میڈیا حکومت کی آنکھ اور زبان ہے اور ذمہ دار قومی پریس کے بغیر ملکی تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا ۔میرے دفتر کے دروازے ہر ایک معزز صحافی کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہاخبارات ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور اطلاعات سے عوام کے مسائل کی مکمل نشاندہی اور آگاہی ملتی ہے جس سے متعلقہ حکام کو کارروائی کیلئے ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میںصفائی و ستھرائی ، ٹریفک ، تجاوزات کے مسائل ،سڑکوں ی خستہ حالی اور غیر رجسٹرڈ ٹاﺅنز مافیہ ایسے مسائل ہیں جو کہ حل طلب ہیںجس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں