میں روزانہ گائے کا پیشاب پیتا ہوں، اکشے کمار

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ صحت کی غرض سے وہ روزانہ صبح کو گائے کا پیشاب پیتے رہے ہیں ۔

جمعرات کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی لائیو چیٹ ویڈیو میں اکشے نے کہا کہ میں آیورویدک وجوہات کی وجہ سے روزانہ گائے کا پیشاب پیتا ہوں جو کہ ٹھیک ہے۔’ ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ گائے مقدس ہے اور ان میں اکثر طبی فوائد کے لیے اس کا پیشاب پیتے ہیں۔

اداکار اکشے کمار ماضی میں بھی اس طرح کی باتیں کہہ چکے ہیں کہ وہ انگریزی دواؤں کا استعمال ہرگز نہیں کرتے ہیں، صحت اور تندرستی کے لیے وہ دیسی اصولوں پر عمل کرتے ہیں، رات کا کھانا شام پانچ بجے تک کھا لیتے ہیں اور اس کے بعد وہ کوئی غذا نہیں لیتے

اپنا تبصرہ بھیجیں