وقاص احمد شہید کی نمازہ جنازہ ادا، آبائی قبرستان میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک

۔ شہید پولیس سپاہی وقاص کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں دھنی خورد میں ادا کر دی گئی پولیس سپاہی کو سوہاوہ دلوآنہ میں ملزم نے سر میں ڈنڈا مار کے شہید کر دیا تھا پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی اور پولیس اعزاز کے ساتھ دار فانی سے رخصت کیا

تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی چھموں چوکی پر تعینات پولیس سپاہی وقاص ڈیوٹی پر موجود تھا کہ سوہاوہ دلوآنہ میں ایک گھر میں لڑائی کی کال 15پر کی گئی جونہی پولیس سپاہی سوہاوہ دلوآنہ کالر کے گھر پر پہنچا تو ملزم جو اہلخانہ کو مار رہا تھا اس نے پولیس سپاہی کے ساتھ مذاحمت شروع کر دی اور پولیس سپاہی وقاص کے سر میں ڈنڈا مار کر اسے موقع پر شہید کر دیا

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین: دو بھائیوں کے لڑائی جھگڑے کی اطلاع پر پہنچنے والا پولیس کانسٹیبل ملزم کی جانب سے ڈنڈا لگنے سے شہید ہو گیا

ڈی پی او منڈی بہاوالدین سید علی رضا بخاری واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو گرفتار کر لیا شہید پولیس سپاہی کی نماز جنازہ پہلے زاہد گوندل شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں ضلع بھر کے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی جس کے بعد شہید پولیس سپاہی وقاص کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں دھنی خورد میں ادا کر دی گئی.

ڈی پی او منڈی بہاوالدین کی موجودگی میں شہید وقاس کی میت کو پولیس اعزاز کیساتھ دفن کر دیا گیا. شہید پولیس اہلکار وقاص کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی ڈی پی او منڈی بہاوالدین نے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ ضلعی پولیس ہر وقت آپ کے ساتھ ہے اور شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں