منڈی بہاوالدین: چند مرلہ زمین کی خاطر خاوند نے 20دن کی دلہن کو زندہ جلا دیا

چند مرلہ زمین کی خاطر بیوی کو زندہ جلا دیا۔منڈی بہاوالدین نواحی گاوں جاڑا میں سنگدل خاوند نے زمین کے لالچ میں بیس دن کی دلہن کو زندہ جلا دیا، کمرے سے جھلسی ہوئی لاش برآمد کرلی، گوجرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

منڈی بہاوالدین کے نواحی گاوں بستی مخدوم کی رخسانہ بی بی کا شادی اڑھائی سال قبل نواحی گاوں جاڑا کے رہائشی عادل سے ہوئی۔عادل کی ٹریفک حادثہ میں وفات کے بعد 20دن قبل عادل کے بھائی افتخار نے جائیداد کے لالچ میں رخسانہ سے شادی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم افتخار نے چار کنال زمین اور پانچ مرلہ مکان کیلئے مقتولہ رخسانہ کو اگ لگائی ۔

پولیس نے کمرے سے جھلسی ہوئی لاش برآمد کرکے پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے۔تھانہ گوجرہ پولیس نے مقتولہ کے والد اکرم کے بیان پر مقدمہ درج کر کے افتخار سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں