ساجد بھٹی کا اپنے حلقے میں طوفانی بارشوں سے تباہی کے شکار علاقہ مکین کی مالی امداد کیلئے ایوان میں دوہائی۔ ویڈیو دیکھیں

میرے حلقہ پی پی 67 منڈی بہاؤالدین میں سیم نالہ موجود ہے جس کی کافی عرصہ سے صفائی نہیں ہوئی ہے اور حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے نالہ اتنا اوور فلو ہوا ہے جس سے یونین کونسل میانہ گوندل، یونین کونسل ویلج سندا اور یونین کونسل گڑھ قائم میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد میں گھر تباہ ہوئے ہیں اور ان تینوں یونین کونسل میں فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں جس سے لوگوں کا بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے.

اب ان کے پاس اتنی بھی سکت نہیں ہے کہ وہ اپنے مکان مرمت کر سکیں یا فصلیں کاشت کر سکیں پنجاب کا یہ منتخب ایوان حکومت پنجاب سے اس امر کا مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر اس کی صفائی کے احکامات جاری کیے جائیں نیز درجہ بالا تینوں یونین کونسلز کو آفت زدہ قرار دے کر مکمل سروے کیا جائے اور جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کو مالی امداد دی جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر و مرمت کر سکیں

یہ ایوان حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہاں کے زمینداروں کا مالی اور زرعی قرضے معاف کئے جائیں اور انہیں مالی امداد بھی دی جائے تاکہ وہ نئی فصلیں کاشت کرنے کے قابل ہو سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں