چراغ تلے اندھیرا: ڈپٹی کمشنر دفتر منڈی بہاوالدین کے احاطہ میں لگا ہوا عوام کے لئے پینے کے ٹھنڈے پانی کا کولر عرصہ 2 سال سے بند

منڈی بہاؤالدین: ( یکم ستمبر 2020 ) ڈی سی آفس کے باہر صحن میں پڑاہوا یہ واٹرکولر چیخ چیخ کر پکار رہا ہے کہ میں عرصہ دو سال سے بند پڑا ہوا ہوں اور دور دور سے آئے ہوے سائلین جب مجھے دیکھتے ہیں تو پیاس کے نارے مارے میری طرف دوڑتے ہیں کہ اس واٹرکولر میں ٹھنڈا پانی ہو گا جو ہم پی کر شدید گرمی میں اپنی پیاس بجھائیں گے

لیکن بدقسمتی سے پیاسا انسان گرمی کا ستایا ہوا اور سرکاری افسران کی کھینچاتانی اور متعلقہ دفتر کے باہر بیٹھ بیٹھ کر تھکاوٹ سے چور لوگ اپنے ساتھ لائی گئی پیاس کو اپنے ساتھ ہی تاریخ پیشی کی طرح واپس لے جانے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے کینٹین مالکان کی چاندی لگی ہوئی ہے

ایک بات قارئین کی نظر کرتا چلوں اگر ضلع میں کوئی ایسا مسلہ ہو تو اس کی اپیل متعلقہ ڈی سی سے کی جاتی ہے اب ڈی سی منڈی بہاؤالدین کے آفس کا یہ واٹر کولردو سال سے خراب ہونے کی وجہ سے بندہ شکایت کس کو لگائے پھر کمشنر یا وزیراعلی کو بنتی تو ہے اب وزیراعلی کو فوری نوٹس لیتے ہوے عوام الناس کی سہولت کو بہتر بنانے میں فوری عملدرآمد کرائیں تاکہ انے والے سائلین کو تازہ اور ٹھنڈا پانی پینے کے لیئے میسر ہوسکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں