اسسٹنٹ کمشنر نے واسووال میں عرصہ دراز سے قبرستان کی 10کنال اراضی قابضین سے واگزار کروا لی

ملک وال(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نے واسووال میں عرصہ دراز سے قبرستان کی 10کنال اراضی قابضین سے واگزار کروا لی بااثر قبضہ مافیا نے عرصہ دراز سے قبرستان کی جگہ پر پختہ مکان و ڈیرہ جات تعمیر کر رکھے تھے.

اسسٹنٹ کمشنر اسد عباس شیرازی نے زمین کے متعلق جانچ کی زمہ داری تحصیلدار گلزار احمد کو سونپی جنہوں نے مکمل قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے رپورٹ دی کہ کچھ قبضہ مافیا نے ناجائز تعمیرات کر کے قبرستان کی جگہ پر قبضہ جمایا ہوا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس تھانہ ملک وال کی مدد سے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے قیمتی 10کنال اراضی واگزار کروا لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں