ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل نے ملزمان سے 2،180 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

منڈی بہاوالدین پولیس:پی- آر -او- برانچ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ناصر خان سیال کی ہدایات پر ارسلان اشرف چیمہ کی اپنی ٹیم کے تجربہ کار آفیسر مختار احمد( ایس آئی)۔ریاض احمد(ایس آئی) محمد یعقوب(اے ایس آئی) و جوانوں کے ہمراہ منشیات فروش و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں (1) مسمی نصیر احمد ولد مانک علی قوم تیلی سکنہ میانہ گوندل کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف معہ 5 روند

( 2).ظفر اقبال ولد سلطان سکنہ میانہ گوندل کے قبضہ سے رائفل 12 بور معہ 2_ضرب کارتوس (3). محمد ہارون ولد سلطان احمد قوم تلہ سکنہ میانہ گوندل کے قبضہ سے پسٹل 30 بور (4).محمد یسین ولد محمد بخش قوم تلہ سکنہ میانہ گوندل کے قبضہ سے رائفل 8MM جبکہ مسمی محمد عرفان ولد سعی محمد قوم موچی سکنہ گڑھ قائم کے قبضہ سے 2180 گرام چرس برآمد کرکے انکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں