منشی محلہ کی گلی میں رات گئے بجلی کی ٹرپنگ سے تاروں میں آگ لگ گئی. ویڈیو دیکھیں

منشی محلہ حمید دستی والی گلی واپڈا کی نا اہلی اور نالائقی۔ دن بھر کی بار بار ٹریپنگ سے گلی میں موجود خستہ حال تاروں میں آگ لگ گئی جس نے لوگوں کے گھروں کو لپیٹ میں لے لیا .گلی کے رہائشی خوف کی حالت میں سڑکوں پر بھاگ نکلے فائر برگیڈ نے اطلاع پر آکر آگ پر انتہائی مشکل سے قابو پایا۔

آگ لگنے کے دو گھنٹے بعد بھی واپڈا کی جانب سے ایک شخص بھی نہیں آیا۔۔ سڑکوں پر بیٹھے اہل علاقہ کی اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل ہے فوری واپڈا کے عملے کو حادثہ کے مقام پر مرمت کے لئے بھیجا جائے۔تاکہ بجلی آئے تو وہ الیکٹرونکس کی چیزوں کو چیک کرے کیا بچا ہے اور گرمی سے نڈھال معصوم بچوں کو کم وولٹیج کے چلتے پنکھوں کی ہوا دے سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں