منڈی بہاؤالدین پولیس نے رواں ہفتہ میں 10کلو چرس پکڑ لی، ناجائز اسلحہ و نمائش اسلحہ کے خلاف 6مقدمات درج

منڈی بہاؤالدین پولیس نے رواں ہفتہ میں 10کلو 343گرام چرس پکڑ لی۔ ناجائز اسلحہ و نمائش اسلحہ کے خلاف 06مقدمات درج کر لیے۔

منڈی بہاؤالدین پولیس (پی آر او برانچ):منڈی بہاؤالدین پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کی راہنمائی اور ہدایت کی روشنی میں رواں ہفتے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ و نمائش اسلحہ کے خلاف بھرپور کاروائی عمل لائی ۔منڈی بہاؤالدین پولیس نے رواں ہفتہ میں 10کلو گرام اور 343گرام چرس اور ناجائز اسلحہ و نمائش اسلحہ کے خلاف06مقدمات درج کر لیے۔

تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل عابد رسول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم محمد شبیر ولد محمد اعظم کے قبضہ سے 05کلو گرام چرس،ملزم محمد سعید ولد محمد اعظم سکنہ چک نمبر 82سرگودھا کے قبضہ سے 1575گرام چرس اورملزم محمد شبیر ولد سردار خان سکنہ چک نمبر 93شمالی کے قبضہ سے 1275گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ گوجرہ ظفر اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم تبریز نواز ولد محمد نواز قوم گوندل سکنہ گوجرہ سے 1133گرام چرس اور ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی محمد اکرم ہجن نے معہ ہمرائیاں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم دلاور زمان ولد محمد زمان سکنہ پنڈی دھوتھڑاں کے قبضہ سے 1360گرام چرس اور 4500روپے وٹک برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں