موجیانوالہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کی کاروائیاں، اسلحہ برآمد

منڈی بہاوالدین(طاہرشہبازگوندل) DSP ملک عدنان کی ہدایت پر موجیانوالہ پٹرولنگ چیک پوسٹ کی دبنگ کاروائیاں علاقہ بھر کے لوگو نے خراج تحسین پیش کیا

Advertisement

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع پٹرولنگ چیک پوسٹ موجیانوالہ نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے جرم میں دو مختلف مقدمات میں 4 افراد کو ناجائزاسلحہ سمیت گرفتار کرلیا چیک پوسٹ انچارج محمد ارشد گجر اے ایس آئی محمد حنیف نے اپنے ملازمان ناصر جلیل عرفان عرفان خادم کے ہمراہ نہرپل موجیانوالہ پر ناکہ لگایا ہوا تھا کہ ڈنگہ کی جانب کے سفید رنگ کی کار نمبر HK 021 کو مشکوک جان کر روکا تو 2 افراد سوار تھے جن میں ضمیرحسین ولد مہندی قوم گجر سکنہ کھوکھرا وحید بیگ ولد عبدالرشید قوم مغل سکنہ ہیڈ رسول کے قبضہ سے ایک عدد 8mm رائفل 30بور پسٹل 5 عدد میگزین 119 روند برآمد کر مقدمہ درج کرلیا گیا.

دوسری کاروائی میں گاڑی نمبر LRM 6446کو مشکوک جان کر روکا تو اس میں 2 افراد سوار تھے محمد ناصر ولد محمد رفیق قوم اعوان سکنہ رسول لوکڑی ارسلان بٹ ولد محمد اقبال قوم بٹ سکنہ بدووال سے ایک عدد 44بور رائفل ایک عدد 30بور پسٹل 6 میگزین 95 روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کردیا اس موقع پر علاقہ بھر کے لوگوں نے علاقہ میں امن قائم کرنے پر پٹرولنگ چیک پوسٹ موجیانوالہ کو خراج تحسین پیش کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں