گوڑھا محلہ اور صوفی پورہ گیس پریشر کم ہونے کے باعث گیس کی سہولت سے محروم

منڈی بہاوالدین ایم۔بی۔ڈین نیوز 10 اگست 2020۔ منڈی بہاءالدین کے سب سے بڑے اور پرانے شہر صوفی پورہ اور محلہ گوڑحا میں گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے گیس کی نعمت سے محروم ہیں۔ صوفی پورہ کی گلی نمبر 1 سے گلی نمبر 8 تک عید کے دن تو بالکل نہیں تھی اور اس کے بعد بھی گیس کا آنا جانا ہی لگا ہوا ہے اور جب آتی ہے تو بھی بہت کم پریشر ہے کہ کوکنگ ممکن نہیں۔

اسی طرح گوڑھا محلہ منڈی بہاوالدین میں گیس پریشر بہت کم ہونے کے باعث گھروں میں کھانا بنانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ خاص طور پر گوڑھا محلہ منڈی بہاوالدین میں نائی کی کوٹھی کے ادرگرد شدید گرمی کے موسم میں بھی گیس بلکل نا ہونے کے برابر ہے جس سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اہل علاقہ کے کہنا ہے کہ گلی کے شروع کے گھروں میں لوگوں نے جنریٹرز لگائے ہوئے ہیں اور کمپریسر لگائے ہیں جس کے باعث گیس محلہ کے آخری گھروں تک پہنچنا ناممکن ہے۔ علاقہ مکین کا محترومہ حمیدہ وحید الدین سے اپنے حلقہ میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی دراخواست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں