بادشاہ پور: 4 مسلح افراد کی فائرنگ، 1 شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی، ہسپتال منتقل

منڈی بہاوالدین (بیورو رپورٹ )تھانہ ملکوال کی حدود میں چارمسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں سید الطاف ولد محمود بخاری سکنہ بادشاہ پور شدید زخمی جنہیں ریسکیو1122 کی مدد سے سول ہسپتال ملکوال۔منتقل کیاگیا تھانہ ملکوال میں. مقدمہ درج ملزمان روپوش

تفصیلات کے مطابق سید الطاف شاہ ولد محمود شاہ اپنے موٹرسائیکل پرسوار ہوکر بادشاہ اڈا سے اپنے گاوں نواں لوک کی طرف جارہے تھے کے چار افراد خالد محمود،محمد طارق،محمد سہیل،محمد انار ولد محبت علی اسلحہ سمیت گھات لگائے بیٹھے تھے جنہوں نےسید الطاف شاہ بخاری پر اندھا دهند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں الطاف شاہ بخاری کو چھ فائر لگے جس سے وہ شدید زخمی ھوگئے.

اہل علاقہ عزیزو قارب کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،پولیس ملزمان کا تاحال سراغ نہ لگاسکی لواحقین کا ملزمان کی فوری گرفتاری اور کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ .یاد رہے کے کچھ ماہ پہلے معمولی گالی گلوچ ہوئی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا اس رنج کی بنا پر ملزمان راستے میں بمعہ اسلحہ قتل کرنے کے ارادے میں تھے.

بادشاہ پور: 4 مسلح افراد کی فائرنگ، 1 شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی، ہسپتال منتقل” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں