پولیس کی کاروائیاں جاری،ملزمان سے 1350 گرام چرس و اسلحہ برآمد

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 8 اگست 2020): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کی ہدایات کی روشنی میں منڈی بہاؤالدین پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایس ایچ او تھانہ بھاگٹ سب انسپکٹر غلام حسنین گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم مسمی زاہد لنگڑا سے 1350گرام چرس پکڑ لی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 121/20درج کر لیا گیا۔پولیس پارٹی تھانہ بھاگٹ نے ملزم عمران عنصرکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پستول 30بور اور ضرب روند برآمد کر کے مقدمہ نمبر 122/20درج کر لیا۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر بشارت علی وڑائچ نے ملزم مسمی جاذب جاوید ولد جاوید اختر قوم راجہ سکنہ سماہنی ضلع بھمبر سے ناجائز اسلحہ ایک عدد 30بور پستول قبضہ میں لے کر مقدمہ نمبر 426/20درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں