کراچی میں جمز،ریسٹورانٹس، شادی ہالز، پارکس کھولنےکی اجازت نہیں

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ شہر میں جمز، ریسٹورانٹس، شادی ہالز اور پارکس کھولنے کی ابھی اجازت نہیں ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کی منظوری کے بعد جمز، ریسٹورانٹس، میرج ہالز اور پارکس کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔ حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد جمز ریسٹورانٹس، میرج ہالز اور پارکس کھولے جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر میں ریسٹورانٹس سمیت دیگر جگہیں کھولنے کی اجازت دی تھی اور ڈبل سواری پر پابندی بھی ختم کردی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں