ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 1500 گرام چرس اور 19 لیٹر شراب برآمد کر لی

منڈی بہاؤالدین پولیس (پی آر او برانچ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل سب انسپکٹر عابد رسول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر 1500 گرام چرس اور 19 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

ملزمان مسمیان سہیل انور ولد محمد انور قوم گجر ساکن گڑھ قائم سے 1500 گرام چرس، عامر فاروق ولد محمد انور قوم گجر سکنہ گڑھ قائم سے 10لیٹر شراب اور 12 بور بندوق معہ 09 ضرب روند برآمد کر لیے۔ اسی طرح عامر شہزاد ولد منظور احمد قوم لوہار سکنہ میانہ گوندل سے ڈیڑھ لیڑ شراب، اسد ریاض ولد محمد ریاض قوم لک سکنہ میانہ گوندل سے ڈیڑھ لیٹر شراب، اجمیر عباس ولد محمد افضل قوم رانجھا سکنہ میانہ گوندل سے ڈیڑھ لیٹر شراب، شہباز احمد ولد بشیر احمد قوم نون سے ڈیڑھ لیٹر شراب،

قمر عباس ولد غلام حسین قوم اعوان ساکن میانہ گوندل سے ڈیڑھ لیٹر شراب اور محمد منشاء ولد اعجاز احمد قوم سیال سکنہ میانہ گوندل سے شراب برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات بالترتیب 375/20, 376/20, 377/20, 379/20, 380/20, 381/20, 382/20, 383/20, 384/20درج کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں