حاجی امتیاز احمد چوہدری نے پھالیہ، دوگل، لسوڑی، میکن اور دیگر گاؤں اور ڈیرہ جات پر بجلی کے نئے منصوبوں کی فراہمی کا افتتاح کر دیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 5 اگست 2020 ) ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤ الدین کے تمام دیہاتوں اور ڈیرہ جات پر گھر گھر بجلی فراہم کی جائے گی، گھر گھر بجلی پہنچانا موجودہ حکومت کا منشور ہے اور انشاء اللہ حلقہ این اے 85منڈی بہاؤ الدین میں کوئی بھی گاؤں یا ڈیرہ بجلی کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال چوہدری ہارون اصغر،سابق ناظم حاجی محمد حسین گجر،سابق چیئرمین یونین کونسل اعجاز احمد لک،، چیئرمین زکواۃ کمیٹی سٹی راجہ محمد ایوب، آستانہ عالیہ سید طیب شاہ بخاری،مہر ذوالفقار احمد نور پھالیہ، سجاد تارڑ کے ہمراہ پھالیہ ،دوگل ، لسوڑی ،میکن اور دیگر گاؤں اور ڈیرہ جات پر بجلی کے نئے منصوبوں کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، بجلی کے ان منصوبوں پر ایک کروڑ سے زائد کی لاگت آئی ہے۔

حاجی امتیاز احمد چوہدری ایم این اے نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں منڈی بہاؤ الدین کو پنجاب کا خوبصورت اور ماڈل ضلع بنایا جائے گا اور اس کی تعمیر و ترقی پرخصوصی توجہ دی جائے گی، موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے وسائل سے بڑھ کر کام کر رہی ہے،منڈی بہاؤ الدین پی ٹی آئی کا شہر ہے اس کی ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں