تنظیم رفاہ عامہ سوہاوہ وڑائچاں کی طرف سے غریب اور مستحق افراد کیلئے دیوار مہربانی کا اہتمام

تنظیم رفاہ عامہ سوہاوہ وڑائچاں کی طرف سے غریب اور مستحق افراد کیلئے دیوار مہربانی کا اہتمام,, معززین علاقہ کا خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق تنظیم رفاہ عامہ نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر دیوار مہربانی کا اہتمام کیا اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غرباء اور مستحقین کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کا افتتاح ڈاکٹر شاہد نسیم وڑائچ نے کیا..دیوار مہربانی پر غریب اور مستحق مردوں، عورتوں، بچوں کیلئے کپڑے کھلونے مہندی چوڑیوں ودیگر چیزوں کا اہتمام کیا گیا ہے..

غریب اور مستحق مردوں، عورتوں، بچوں کی تنظیم رفاہ عامہ سوہاوہ وڑائچاں کے عہدےدران وممبران کیلئے دعائیں تقریب میں چیئرمین خان عزیزاالرحمن چیف کوآرڈینیٹر نصیر احمد تارڑ فنانس سیکرٹری شہزاد احسن وڑائچ سینئر نائب صدر ظہیر احمد وڑائچ نائب صدر اکرام الله ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نائب صدر اصغر علی سیٹھی سیکرٹری ماحولیات احتشام الحسن،

عظمت اقبال وڑائچ نمبردار ، فدا حسین وڑائچ.سجاد سرور وڑائچ بشیر احمد سیٹھی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، شبیر احمد ثاقب،مختار احمد وڑائچ،محمد انار وڑائچ، حاجی بشارت وڑائچ، رفاقت علی وڑائچ ،امان الله وڑائچ، عظیم الحسن وڑائچ ،اسد خلیل،انجنئیر سہیل وڑائچ،ناصر محمود،توقیر احمد، ، ودیگر نے شرکت کی..دیوارِ مہربانی کے اھتمام میں نوجوانوں نے بہترین کردار ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں