عید الضحی کے موقع پر کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر ریسکیو کی جانب سے شہر بھر کے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا گیا

پھالیہ (فیصل امیر سے) عید الضحی کی آمد کے موقع پر کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائوکو روکنے کے پیش نظر ریسکیو 1122 پھالیہ کی جانب سے شہر بھر کے اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کی ہدایت پر انچارج ایمرجنسی ریسکیو1122 عمران خان کی زیر نگرانی حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 کی جانب سے انتظامیہ کے تعاون سے شہر بھر کے اہم پبلک مقامات تحصیل چوک،مہتاب چوک بلال چوک العباس چوک ہیلاں چونگی غزالی چوک مرکزی عید گاہ سمیت دیگر اہم مقامات پر جراثیم کش سپرے کیا گیا۔

اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ جراثیم کش سپرے کرنے کا مقصد تمام عوامی مراکز اور اہم مقامات پر جراثیم کاخاتمہ کرنا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ کیاجاسکے انہوں نے بتایاکہ عوام حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اس موذی بیماری سے بچا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں