ایس۔ایچ۔او تھانہ میانہ گوندل نے عوام کو قتل و غارت سے بچا لیا۔ بھاری تعداد میں اسلح برآمد

منڈی بہاوالدین پولیس:::زبردست کاروائی: ویلڈن:عابد دسول وڑائچ SHO تھانہ میانہ گوندل علاقہ تھانہ میانہ گوندل کی عوام کو قتل و غارت سے بچا لیا۔

منڈی بہاوالدین(PRO برانچ) SHO تھانہ میانہ گوندل کو کال موصول ہوئی کہ دو فریقین آپس میں ایکدوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں۔ جس پر SHO میانہ گوندل عابد رسول وڑائچ اپنی ٹیم کے ہونہار پولیس افسران ریاض حسین سب انسپکٹر۔محمد یعقوب ASI اور جوانوں کے ہمراہ بروقت موقع پر پہنچ گئے

اور دونوں فریقین کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے اسلحہ 2 عدد کلاشنکوف چار میگزین معہ40 روند۔رائفل پمپ ایکشن معہ10 روند۔پسٹل 30 بورمعہ 30 روند۔رائفل 7mm معہ 10روند۔رائفل 12 بور ڈبل بیرل معہ 15 کارتوس اپنے قبضہ میں لیکر انکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دئیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں