پولیس تھانہ میانہ گوندل نے منشیات فروشوں سے شراب اور چالو بھٹی پکڑ لی

منڈی بہاوالدین پولیس کی شاندار کارکردگی: پولیس تھانہ میانہ گوندل نے منشیات فروشوں سے شراب اور چالو بھٹی پکڑ لی۔

منڈی بہاوالدین پولیس (پی آر او برانچ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل عابد رسول وڑائچ معہ ہمرائیاں نے منشیات فروشوں سے چالو بھٹی شراب اور دیسی شراب پکڑ لی۔ محرر تھانہ میانہ گوندل اورنگزیب گوندل کے مطابق

ملزم مسمی کامران ولد ریاض قوم مسلم شیخ سکنہ بارموسی سے ایک چالو بھٹی شراب کے آلات جن میں چولہا، سیلنڈر، گیلن، ایک ڈرم لہن اور 10 لٹر شراب برآمد کر لی۔ اسی طرح ملزم محمد افضل ولد لال خاں قوم تیلی سکنہ میانہ گوندل سے 04 لٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات بالترتیب 359/20 اور 360/20 درج کر لیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں