منڈی بہاوالدین میں عید الاضحی کی نماز کے اوقات کار

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 31 جولائی 2020) ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی عید الاضحی جوش و خروش کیساتھ منائی جائے گی۔ عید کے دنوں میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاط بھی برتنی ہو گی۔ منڈی بہاوالدین کی مختلف مساجد، عید گاہوں اور میدانوں میں عید الاضحی کی نماز کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے۔

مرکزی عید گاہ منڈی بہاوالدین میں عید کی نماز صبح 6:00 بجے ادا کی جائے گی۔ مرکزی عید گاہ اہلحدیث منڈی بہاوالدین میں 6:00 بجے، دارالعلوم منڈی بہاوالدین میں بھی صبح 6:00 بجے اور مرکزی عید گاہ اہلحدیث شہیدانوالی روڑ پہ 6:15 پہ ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد غوثیہ منڈی بہاوالدین میں صبح 7:30 پہ، گوڑھا گرائونڈ منڈی بہاوالدین میں 7:00 بجے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈی بہاوالدین میں 5:45 پہ، منڈی بہاوالدین اسٹیڈیم میں 6:30 پہ، امام بارگاہ حسینیہ منڈی بہاوالدین میں 7:30 پہ، سینما گرائونڈ منڈی بہاوالدین میں 7:00 بجے اور منڈی بہاوالدین بلدیہ میں 6:30 پہ ادا کی جائے گی۔

مرکزی جامع مسجد توحید گنج اہلحدیث کچہری روڑ منڈی بہاوالدین میں 6:15 پہ، مرکزی عید گاہ ملکوال میں 7:00، امام بارگاہ ملکوال میں 7:30 پہ اور جامع مسجد محسن اعظم محلہ فضل آباد ملکوال میں 6:30 پہ ادا کی جائے گی۔ اسی طرح مرکزی عید گاہ پھالیہ میں 6:00 بجے اور امام بارگاہ پھالیہ میں 7:30 پہ ادا کی جائے گی۔

عید الاضحی کی نماز کے دوران کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام نمازیوں کو ماسک پہننے اور اپنی جائے نماز لانے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں