ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا منڈی بہاوالدین کے مختلف اڈا جات کا دورہ، اوورچارجنگ پر گاڑیوں کو 1 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ کیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 30جولائی 2020 ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نےاچانک شہر کے مختلف اڈہ جات کے اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو چیک کیا, کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور مسافروں سے اوور چارجنگ کرنے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز, کنڈیکٹرز کے علاوہ تمام سواریوں کا ماسک پہننا لازم ہے اور سواریوں کیلئے سینیٹائزر کے استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ انہوں نے ماسک نہ پہننے والی سواریوں میں فری ماسک تقسیم کئے اور انہیں آئندہ ماسک پہن کر سفر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ملک محمد طاہر نے کہا کہ اوورچارجنگ اور کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑیاں بند کی جائیں گی اور ایف آئی آرز کا اندراج بھی ہو گا اور کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں