ایس پی انویسٹی گیشن طارق سکھیرا کی صدر سرکل کے افسران و ملازمین کے ساتھ کرائم میٹنگ

ایس پی انویسٹی گیشن طارق سکھیرا کی صدر سرکل کے افسران و ملازمین کے ساتھ کرائم میٹنگ۔ اے ایس پی ابریز علی عباسی انچارج سرکل صدر بھی موجود تھے۔

منڈی بہاوالدین پولیس(پی آر۔ او برانچ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ناصر خان سیال کی ہدایات کی روشنی ایس پی انویسٹی گیشن طارق سکھیرا نے سرکل صدر کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران و محرران کےساتھ کراٸم میٹنگ کی۔ کراٸم میٹنگ میں پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس، نامکمل چالان اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گٸیں۔

کراٸم میٹنگ میں سب انسپکٹر بشارت علی ( SHO صدر)، سب انسپکٹر قسور عثمان (SHO سٹی)،سب انسپکٹر اظہر تارڑ (SHO تھانہ سول لائن) اور سب انسپکٹر ارسلان اشرف (SHO تھانہ کھٹیالہ شیخاں) و دیگر تفتیشی افسران و محرران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن طارق سکھیرا نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کی سربراہی میں پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں