پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک اضافے کا امکان

وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کر دی۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے اور پیٹرول 6 روپے 90 پیسے لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ ورکنگ پیپر میں مٹی کا تیل 5.80 روپے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیا جائے گا۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے حکومت کو سمری نہیں بھیجی گئی تاہم حکومت قیمتوں میں ردوبدل کا اختیار رکھتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں