پولیس تھانہ میانہ گوندل نے ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

منڈی بہاءوالدین پولیس(پی آر او برانچ) ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل انسپکٹر طارق محمود معہ اے ایس آئی یعقوب نے ناجائز اسلحہ و نمائش اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے پیش نظر ایک ملزم سے ناجائز اسلحہ پکڑ لیا ۔

پولیس پارٹی نے ملزم مسمی اظہر اقبال ولد نذیر قوم بجانہ سکنہ بھابڑہ سے 30بور پستول و ضرب روند برآمد کر لیے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 342/20 درج کر لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں