ملکوال (عابد حسین عابدی سے) ذخیرہ اندوز قانون کے شکنجے میں پھنسنے لگے ملکوال کے نواحی گاؤں ماجھی
پنجاب گورنمنٹ نے آٹا کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے مافیا کو لگام ڈالنے کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے پیش آنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اس سے قبل متعدد بار ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ بھی دی گی لیکن اس کے باوجود ذخیرہ اندوز مافیا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جس پر اسپشل برانچ محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ نے مافیا کا قبلہ درست کرنے کے لئے بھرپور کاروائیاں شروع کردی ہیں.
ذخیرہ اندوزوں کی ذخیرہ کی گئی اجناس کو ضبط کرنے کیساتھ ساتھ بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں جس پر عوام نے اداروں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا