منڈی بہاوالدین پولیس اہلکاروں نے دو گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچا دیا

منڈی بہاوالدین پولیس(پی آر او برانچ) ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کے احکامات کی روشنی میں پولیس پارٹی تھانہ سول لائن نے دو گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچا دیا ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹراظہر علی رانجھا معہ ہمرائیاں کو دورانِ گشت دو گمشدہ بچے ملے ۔

بچوں نے نام محمد نعمان ;47;محمد عثمان ولد محمد شفقت قوم ملک سکنہ واسو بتایا ۔ پولیس پارٹی نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر الطاف حسین کی ہدایات پر گمشدہ بچوں کو انکے والدین تک پہنچا دیا ۔ اپنے گمشدہ بچے ملنے پر والدین آبدیدہ ہو گئے اورپولیس پارٹی کی اس کاوش پر انہیں ڈھیروں دعاءوں سے نوازا ۔

بچوں کے والد محمد شفقت نے کہا کہ ہم لوگ کافی پریشان تھے اور اللہ پاک سے دعائیں کر رہے تھے کہ پولیس افسران ہمارے لیے فرشتہ بن کر آئے ۔ میں پولیس افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے گمشدہ بچوں کو مجھ سے ملوا دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں