ہیلاں پولیس نے کاروائی کے دوران شراب کی چالو بھٹی اور 1 ڈرم شراب پکڑ لی۔ ملزم گرفتار

پھالیہ (نمائندہ خصوصی) امتناع منشیات ایکٹ کے تحت پھالیہ پولیس کی کارروائی ، شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی آلاتِ کشید سمیت ایک ملزم گرفتار ایک ڈرم شراب برآمد مقدمہ درج ۔

تفصلات کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین ناصر سیال کی ہدایت پر جاری امتناع منشیات مہم کے تحت تھانہ پھالیہ کی پولیس چوکی ہیلاں کے انچارج شوکت ساہی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع دوبرجی میں کارروائی کے دوران چالو بھٹی پر شراب کشید کرتے ہوئے ملزم ذیشان منشاء ولد محمد منشاء کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے قبضہ سے ایک ڈرم تیار شراب برآمد کر لی ۔ ملزم کے خلاف تھانہ پھالیہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں