پیٹرولنگ پوسٹ کدھر کی کارروائی, ملزم سے رائفل 223 بور برآمد, مقدمہ درج

پھالیہ (نمائندہ خصوصی ) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیٹرولنگ پولیس کدھر چوکی کے اے ایس آئی فرحت نور نے اپنی ٹیم ریاض احمد عظمت علی کے ہمراہ روضے والی پل پر دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص شاہد عمران ولد نادر خان سکنہ کٹھیالہ شیخاں کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ رائفل 223 بور اور چار عدد میکزین میں موجود 146 ضرب روند برآمد کر کے تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں