اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر پولیس کے ہمراہ ٹائیگر فورس نے رفاقت عباس گوندل کی نگرانی میں خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت آپریشن کیا

ملکوال(عابد حسین عابدی سے) اسسٹنٹ کمشنرکی ہدایات پر پولیس کے ہمراہ ٹائیگر فورس نے رفاقت عباس گوندل کی نگرانی میں شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت آپریشن کیا

تفصیلات کے مطابق ۔ٹائیگر فورس نے پولیس کے ہمراہ پورے ملکوال کا دورہ کیا اور تمام دکانوں کو بند کروایا کیونکہ عوام کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کچھ دکانیں رات گئے تک کھلی رہتی ہیں شیڈول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال سید اسد عباس شیرازی کی ہدایت پر ٹائیگر فورس نے پولیس تھانہ ملکوال کے ہمراہ شہر بھر میں دوکانوں کو بند کروایا.

آئندہ جاری کردہ شیڈول پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی آپریشن کی نگرانی ٹائیگر فورس کے کیپٹن رفاقت عباس گوندل کررہے تھے ۔ٹائیگر فورس کی ٹیم میں عاصم ،جواد ارباز ، وقاص ، اسماعیل نیازی اور اسجد شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں