اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا پاہڑیانوالی میں کورونا ایس۔او۔پیز کی خلافورزی پر 13 دکانداروں کو 53 ہزار روپے جرمانہ۔ ایک دوکان سیل

پاہڑیانوالی (احسان نازش سے ) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پاہڑیانوالی کہ 44 مقامات کو چیک کیا .ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 13 دوکانداروں کو مجموعی طور پر 54 ہزار روپے جرمانے کیے جبکہ ایک دکان کو سیل کر دیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور کسی کے ساتھ رو رعایت نہیں برتی جائے گی ۔انہوں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں