منڈی بہاوالدین ٹریفک پولیس نے ماہ جون میں 3450 گاڑیوں کے چالان کر کے 14 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے

منڈی بہاؤالدین (پ ر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین محمد ناصر خان سیال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد طارق شفیع کی زیر نگرانی عوام الناس اوربالخصوص ڈرائیورز میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کرنے کے متعلق آگاہی مہم جاری ہے، ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ٹی وی پروگرام ریڈیو پروگرام کئے گئے اور ٹریفک ڈے بھی منایا گیا۔

حادثات کی روک تھام کے لئے گزشتہ ماہ مختلف مقامات پر 21مرتبہ ڈرائیورز کو لیکچر دیے گئے 28مقامات پر قوانین بارے بورڈ بینرز آویزاں کئے گئے، عوام الناس اور ڈرائیورز میں ہزاروں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند حضرات کے لیے تحفہ۔ خفیہ ویڈیو دیکھیں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ ماہ جون میں 3450گاڑیوں کے چالان جن میں ویگن کے 320بس 45فلائنگ کوچ 36موٹر سائیکل و رکشہ 43ٹرک 705پک اپ ڈالہ 264ٹریکٹر ٹرالی 28موٹر کار 101پجارو27اورموٹر سائیکلوں کے 1880چالان جبکہ تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی پر مقدمات بھی درج رجسٹر کئے گئے۔ 17فٹنس سرٹیفیکیٹ کینسل کئے گئے جبکہ 05لائسنس بھی معطل کئے گئے،

گزشتہ ماہ ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین کی کارکردگی مثالی رہی بالخصوص حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس شہریوں کے سفر کو محفوظ ترین سفر بنانے میں اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری سے سرانجام دے رہی ہے، ڈی پی او محمد ناصر خان سیا ل کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کاروائیاں کی جارہی ہیں اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر پٹرولنگ جاری ہے،

شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہمارا اولین فرض ہے۔ شہری ایریا میں ٹریفک کی بندش سے نجات حاصل کرنے میں انجمن تاجران کا کردارا قابل تحسین ہے، قوانین کی خلاف ورزی پرچالان کی مد میں 14,14,500روپے جرمانہ کیا گیا، لاکھوں روپے چالان کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروانا بہترین ڈیوٹی اور فرائض کی ادائیگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں