راجباہ چیلیانوالہ میں لکھنے والا سے لے کر شوگر مل تک گند بھرا پڑا ہے، بھل صفائی والے ہر سال ادھورا کام چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں

منڈی بہاؤالدین (مظہر اقبال گوندل ) راجباہ چیلیانوالہ میں لکھنے والا سے لے کر شوگر مل تک گند بھرا پڑا ہے ،بھل صفائی والے ہر سال ادھورا کام چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ایکسین یو جے سی گجرات نوٹس لیں.

ان خیالات کا اظہار سابق ناظم افتخار احمد وڑائچ آف شہیدانوالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ نہر میں پانی کم مقدار میں چھوڑا جاتا ہے. نالہ میں مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی جگہ جگہ سے باہر بہتا رہتا ہے .محلہ منظور آباد کی آبادی والے اپنا کوڑا کرکٹ نہر میں پھینکتے ہیں جمعہ محلہ اور صوفی پورہ والوں نے گٹروں کے پائپ نہر میں ڈالے ہوئے ہیں. جگہ جگہ پر لوگوں نے نہر پر غیر قانونی پلیاں بنا رکھی ہیں. جسکی وجہ سے گند ان پلیوں کے نیچے پھنسا رہتا ہے.

صوفی پورہ سے آگے کالونی کیساتھ بنی ہوئی سڑک پر نہر کا پانی چڑھا رہتا ہے. جسکی وجہ سے وہ سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے. شوگر مل سے آگے دیہات کے کھیتوں تک پانی نہیں پہنچتا ہے. جبکہ زمینداروں سے نہری پانی کا معاملہ مکمل لیا جاتا ہے. چیلیانوالہ سے لے کر آہلہ تک اس چھوٹی نہر کی حل صفائی مکمل ٹھیک طریقے سے نہیں کی جاتی ہے. ہر سال حل صفائی کے لیے ٹھیکہ دیا جاتا ہے. لیکن ہر سال ٹھیکیدار محکمہ سے ساز باز کر کے کام ادھورا چھوڈ کر بھاگ جاتا ہے. تھوڑی بہت جو بھل صفائی کی جاتی ہے. اس میں مٹی نکال کر سڑک کے کنارے پھینک دی جاتی ہے.

یہی مٹی بعد میں اسی نہر میں واپس چلی جاتی ہے. اور یہ مٹی بارشوں میں سڑک پر پھیل کر پھسلن بنا کر راہگیروں کے لیے پریشانی اور حادثات کا باعث بنتی ہے. یہی مٹی خشک ہو کر گردوغبار اور دھول کاباعث بنتی ہے. راجباہ چیلیانوالہ کے ایکسین یو جے سی گجرات ایس ڈی او سوہاوہ سب ڈویژن ،سب انجینئر چیلیانوالہ اور ڈی سی منڈی بہاؤالدین، وزیراعلٰی پنجاب سے پر زور اپیل ہے کہ اس مسئلہ کا نوٹس لیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں