مرالہ میں نوجوانوں پر تشدد کرنے والے تین ملزمان گرفتار. مقدمہ درج

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کی دبنگ کاروائی۔ گاؤں مرالہ میں نوجوانوں پر تشدد کرنے والے تین ملزمان گرفتار اور مقدمہ درج۔

منڈی بہاوالدین پولیس (پی آر او): تھانہ پولیس سول لائن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کے احکامات پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے گاؤں مرالہ میں نوجوانوں کو موبائل چوری کے شبہ میں چارپائی سے باندھ کر تشدد کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان فہیم ریاض ولد محمد ریاض، انور ولد منظور احمد قوم تیلی، سلیمان ولد نعیم ریاض قوم وڑائچ، صاحب ولد ریاض قوم مسلم شیخ، ابرا احمد ولد عطا محمد قوم وڑائچ سکنائے مرالہ کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 625/20 زیرِ دفعہ 367/292/148/149 ت پ شوکت علی ولد محمد رفیع کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں موبائل فون چوری کے شبہ میں بااثر افراد نے تین نوجوانوں کو چارپائیوں سے باندھ کر تشدد کرتے رہے۔ ویڈیو دیکھیں

مظلوم نوجوان اور ان کےوالدین و عزیز و اقارب نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کا شکریہ ادا کیا اور مظلوم کا ساتھ دینے پر ڈھیروں دعائوں سے نوازا۔ اہلیانِ گاؤں و عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دبنگ احکامات اور پولیس تھانہ سول لائن کی بروقت کاروائی کو سراہا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انشاءاللہ پولیس بالخصوص مظلوموں کو تحفظ ضرور فراہم کرے گی۔ جرائم کے خاتمے کے لیے میڈیا اور عوام کے تعاون کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سول سوسائٹی سماج دشمن عناصر کے جرائم کو بے نقاب کرے۔ پولیس انشاءاللہ مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر مظلوموں کو اصاف مہیا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں