پولیس کی ڈیوٹی عوام کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری کا نام ہے۔ ناصر خان سیال

پولیس کی ڈیوٹی عوام کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری کا نام ہے. افسران و ملازمین اپنی ڈیوٹی محنت،لگن اور فرض شناسی سے ادا کریں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

منڈی بہاؤالدین پولیس (پی آر او): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پولیس کے افسران و ملازمین شہریوں کے تحفظ اور قانون کے یکساں نفاذ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔محکمہ پولیس کا کوئی افسر یا ملازم وردی کے زور پر کسی کے ساتھ زورزبردستی نہ کرے۔ پولیس افسران و ملازمین شہریوں کو پولیس سروسز ڈلیوری میں آسانی فراہم کریں تاکہ پولیس اور عوام میں بہترین روابط قائم ہوں۔ پولیس کی ڈیوٹی عوام کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری کا نام ہے۔

اس لیے افسران و ملازمین اپنی ڈیوٹی محنت،لگن اور فرض شناسی سے ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی آبادی کے تناسب سے ہر شہری کو انفرادی سیکیورٹی تو مہیا نہیں کی جاسکتی مگر مجموعی طور پر جرائم کو کنٹرول کر کے شہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ محکمہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ اجتماعی سطح پر تحفظ کے احساس کو برقرار رکھے ۔

ترجمان پولیس عرفان نواز رانجھا کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال نے کہا کہ میڈیا پولیس کا احتساب کرتے وقت وسائل،مسائل اور کارکردگی کو مدنظر رکھے تاکہ مثبت تنقیدی رجحانات کے باعث پولیس معاشرے میں بہتری کے لیے اپنے کردار مزید موثر طور پر ادا کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں