پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات اور ہم آہنگی سے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ناصر خان سیال

پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات اور ہم آہنگی سے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے. سول سوسائٹی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اطلاع دے کر اپنا فرض ادا کرے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

منڈی بہاؤالدین پولیس (پی آر او): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات اور ہم آہنگی کی بدولت جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔سول سوسائٹی کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروش اور دیگر معاشرتی ناسوروں کے خلاف پولیس کو اطلاع دے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر سے جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن ، بہترین حکمتِ عملی، بروقت کاروائی اور موثر گشت کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملی ہیں۔ منڈی بہاوالدین پولیس نے ناجائز اسلحہ اور نمائش اسلحہ کے خلاف موثر کاروائیوں سے کئی ملزمان گرفتار کیے ہیں۔ نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے درپے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کئی ملزمان کے خلاف سخت قانون کاروائی عمل میں لائی ہے۔

اسی طرح اندھے قتل میں ملوث متعدد قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرِکردار تک پہنچایا ہے۔ پولیس ترجمان عرفان نواز رانجھا کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں