پولیس لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاطت جیسے فرائض دلیری سے سرانجام دے کر شرفاء کا اعتماد حاصل کر سکتی ہے۔ ڈی پی او

پولیس لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاطت جیسے فراءض دلیری سے سرانجام دے کر شرفاء کا اعتماد حاصل کر سکتی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال

منڈی بہاوالدین پولیس (پی آر او): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت جیسے فراءض دلیری سے سرانجام دے کر شرفاء کا اعتماد حاصل کر سکتی ہے ۔ جرائم کی بیخ کنی میں عوام کی توقعات پولیس سے وابستہ ہوتی ہیں اور پولیس افسران و ملازمین کو ہر حال میں اپنا فرض نبھانا ہوتا ہے ۔ اسی لیے پولیس اپنے فراءض کی بجا آوری، فرض شناسی اور بہادری کی بدولت معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تبادلہ ہی ضروری ہے ؟؟؟؟

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس اپنی پیشہ وارانہ فراءض کی ادائیگی میں اپنی بھرپورقابلیت، لیاقت اور صلاحیت کو بروئے کار لا کر شر پسند عناصر کی سرکوبی میں مصروفِ عمل ہے ۔ امنِ عامہ کے لیے پولیس فراءض کی تعمیل میں تیز فہمی، بالغ نظری اور گرم جوشی کا مظاہرہ کرتی ہے ۔ معاشرے میں امن و مان کے لیے سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جائے گا

کیونکہ جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ پولیس ترجمان عرفان نواز رانجھا کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال نے مزید کہا کہ عوام الناس کی خدمت ہمارا فرض ہے اور فراءض کی ادائیگی میں جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں