یونیورسٹی آف گجرات منڈی بہاوالدین کیمپس نے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاوالدین نے بیچلرز میں داخلوں کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 8 جولائی 2020) یونیورسٹی آف گجرات کے منڈی بہاوالدین میں سرکاری سب کیمپس کا قیام وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پراجیکٹ کے تحت حکومت پاکستان کے فنڈز سے 2019 میں عمل میں آیا ہے۔

مارننگ سیشن میں بیچلر آف سائنس ان کمپیوٹر سائینس BScs، بیچلر آف سائنس ان میتھ BS Mth، بیچلر آف سائنس ان فزکس BS Physics, بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن BBA میں داخلے جاری ہیں. جبکہ ایوننگ، شام میں بیچلر آف سائنس ان کمپیوٹر سائینس BScs اور بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن BBA میں داخلے جاری ہیں۔

آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ 27 جولائی 2020 ہے۔ مزید معلومات کیلئے یونیورسٹی آف گجرات کی ویب سائیٹ سے حاصل کریں یا منڈی بہاوالدین سب کیمپس ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول بلڈنگ ست سرا روڑ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے حاصل کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں