کوٹ احمد شاہ: مکان پر مبینہ قبضے پر رسول روڈ میدان جنگ بن گیا، ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال. 6 افراد زخمی۔ ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاؤالدین میں مکان پر مبینہ قبضے پر رسول روڈ میدان جنگ بن گیا ، ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال، درجنوں افراد کا رسول روڈ پر آگ جلا کر احتجاجی مظاہرہ ، پولیس کے خلاف نعرے بازی

منڈی بہاؤالدین میں مکان پر مبینہ قبضے پر رسول روڈ میدان جنگ بن گیا ، ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال، درجنوں افراد کا رسول روڈ پر آگ جلا کر احتجاجی مظاہرہ ، پولیس کے خلاف نعرے بازی. منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کوٹ احمد شاہ میں مکان پر مبینہ قبضے کے خلاف فریقین آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے پر ڈنڈوں کے ساتھ ساتھ پتھروں سے بھی وار کرتے رہے جبکہ درجنوں خواتین اور افراد نے رسول روڈ پر آگ جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا،

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے پولیس کے ساتھ ملکر ہمارے مکان میں گھس کر خواتین اور بچوں کو مار پیٹ کر انہیں باہر نکال دیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس پر مبینہ قبضے میں ساتھ دینے کا الزام بے بنیاد ہے، مظاہرین سے بات کررہے ہیں مگر وہ سننے کو تیار نہیں ، دوسری جانب احتجاج اور جھگڑے کے باعث رسول روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں