جمعہ سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جمعہ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کی رات سے کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پخرونخوا میں ہوا کے ساتھ بوندھا باندھی اور بارشوں کا امکان ہے جس کے نتیجے میں گرمی کی موجودہ لہر میں کمی آئے گی۔

اس کے ساتھ بلوچستان کے علاقوں ژوب، بارکھان، لورارئی، موسیٰ خیل، سبی اور کوہلو سمیت سندھ کے اضلاع سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، میرپور خاص اور بینظیر آباد میں ہفتے کی شام کو گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں