منڈی بہاؤالدین کی تاریخ میں پہلی بار ٹارگٹ کلرز کی قبل از واردات گرفتاری

منڈی بہاؤالدین کی تاریخ میں پہلی بار ٹارگٹ کلرز کی قبل از واردات گرفتاری .ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ناصر خان سیال نے کل اپنے آفس میں ایک اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے قتل کے 4 ملزمان اور 2 ٹارگٹ کلرز اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے ہیں ۔

ڈی پی او ناصر خان سیال نے انکشاف کیا کہ تھانہ پھالیہ کے علاقہ میں ملزمان مشتاق، تنویر، بلال اور زاہد نے مسماۃ (ع ب) سے بذریعہ فون معظم کو ہیلاں بلوا کر ڈنڈے، راڈ اور بٹ مار کر قتل کردیا اور کراچی فرار ہو گئے، چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین پھر لہولہو، 1 ہی دن میں فائرنگ سے 2 افراد قتل، 2 زخمی

تھانہ ملکوال کے علاقہ میں ظہیر ولد نذر نے 16لاکھ روپے بیرون ملک فرانس سے اعظم ولد شیر کو قتل کروانے کی نیت سے عباس نامی شخص کو بطور سپاری بھجوائے، عباس نے گل رحمان اور عمران ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ دے کر ٹاسک دیا جس کی ملکوال پولیس کو اطلاع ہو گئی، دونوں ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی طرح تھانہ ملکوال کے علاقہ چوٹ دھیراں میں بڈھا گروپ اور نتھیانہ گروپ کی آپس میں دشمنی تھی، بڈھا گروپ کے بابر نے ارسلان ولد شہزاد مسلم شیخ سکنہ چک نمبر 10مراد وال کو اسلحہ دے کرجاوید نتھیانہ کی ٹارگٹ کلنگ کی نیت سے بھیجا جسے مخبر کی اطلاع پر پولیس نے گرفتار کر لیا، اس کیس کی بھی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں