آج سے منڈی بہاوالدین کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز سروس کو معطل کرنے کا اعلان، پی ایم اے

پی ایم اے اور واۓ ڈی اے اجلاس آج مورخہ 30-06-2020 کو ڈاکٹر طارق چدھڑ صدر پی ایم اے کی صدارت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے ڈاکٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلعی اور صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک برقرار رکھا ہے ۔ 5 دن تک مسلسل کوشش کے باوجود انتظامیہ کی فرعونیت پر مبنی رویہ برقرار ہے ۔ کل سے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں او پی ڈی کی سروسز معطل کی جا رہی ہیں ۔ اگر ہمارے ڈاکٹروں کو بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ ، انڈور ، اپریشن تھیٹر ، میڈیکو لیگل کیس اور باقی اضلاع تک پھیلا لیا جاۓ گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں