احسن کارکردگی پر DPO کی جانب سے کانسٹیبل وقار کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز عابد حسین عابدی ملکوال یکم جولائی 2020) تفصیلات کے مطابق ۔پولیس تھانہ ملکوال کے کانسٹیبل وقار نے کارکردگی میں تھانیداروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا کانسٹیبل وقار نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کامیاب کروائیں.

اپنے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا اور اپنے مخبروں کے ذریعے منشیات فروشوں کی نقل و حرکت سے محکمہ کو لمحہ با لمحہ آگاہ کیا جس پر منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب ریڈ ہوئے اور بھاری منشیات کیساتھ منشیات فروش گرفتار ہوئے.

پھر کرائے کے قاتلوں کی گرفتاری میں بھی وقار نے اپنے مخبروں کے ذریعہ ملکوال پولیس کو لمحہ با لمحہ آگاہ کیا اور کرائے کے قاتلوں کو قبل از وقوعہ گرفتار کرکے کئی جانوں کو بچایا جس پر ڈی پی منڈی بہاولدین ناصر عباس سیال نے کانسٹیبل وقار کی احسن کارکردگی پر نقعدی انعام کیساتھ تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں