چیلیانوالہ کے زاہد اختر زمان ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب تعینات

منڈی بہاوالدین: لاہور (سید حفیظ سبزواری )جنوبی پنجاب باقاعدہ صوبہ بنا دیا گیا ۔یکم جولائی 2020 سے باقاعدہ کام کا آغاز ۔جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تقرریاں . جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں پہلے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات کر دئیے گئے۔

تعینات کئے جانے والے افسران میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ زاہد زمان جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ انعام غنی شامل ہیں جبکہ دیگر اہم محکموں میں بھی ضروری افسران کی تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے تقرریوں کی منظوری دی۔یاد رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقہ چیلیاں والا ہے جو کہ ضلع منڈی بہاوالدین کے لیے اعزاز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں