چک بساوا: چھت سے گزرنے والی 11کے وی لائن سے ٹکرانے سے5 سالہ بچہ جھلس گیا

منڈی بہاوالدین چک بساوا مین واپڈا کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت۔ الیون کے وی کی لائین گھروں کی چھتوں پر سے صرف 2فٹ کی بلندی سے گزر رہی ہیں متعد بار جان لیوا واقعات ہوے ہیں متعدد بار کمپلین کی گئی ہیں لیکن واپڈ کو نا کسی کمپلین کی پروہ ہے نا کی جانی خطرے کا ڈر اج بھی اک دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا ہے۔

4,5 سالہ محمد عبدللہ اپنے چھت پر کھیلنے چلا گیا اور 11 کے وی بجلی کی تاروں کی لپیٹ میں ا گیا اللہ کے فضل کرم سے جانی نقصان سے بچ گیا لیکن ننگی تاروں نے بچے کو شدید نقصان پہنچایا ارو بچے کو جھلسا کر رکھ دیا ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایسے واقعات معمول بن گئے ہیں ایسے بیسیوں واقعات رونما ہو چکے ہیں جانی نقصانات ہونے ک باوجود بھی ہر قسم کی محکمانہ غفلت برتی گئی۔ اہل علاقہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اہل علاقہ ی پرزور اپیل ہے کہ اس جان لیوا تارو کی مین لائین سے ان کی جان چھڑائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں